تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،گل زمین

تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ،گل زمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے بجٹ میں مہنگامی کے تناسب سے تنخواہوں میں پچاس فیصد اضا فے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کے سروس سڑکچر کی منظوری کنونس الاؤنس کی کٹوتی بند کرنے اور سرکاری رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ کا مطا لبہ کیا ہے۔یونین صو بائی صدر گل زمین نائب صدر حبیب نواز اور مردان ڈویژن کے صدر سید غفار شاہ نے مشترکہ پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مہنگا ئی میں مسلسل اضا فے کی وجہ سے ملازمین سخت مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے گھروں میں نو بت فاقوں تک آگئی ہے اسلئے حکومت کو چا ہئے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے پچاس فیصد اضا فہ کرے تاکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خا تمہ ہو سکے انھوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کے التواء کاشکار سروس سڑکچر کی جلد منظوری دے کر ملازمین کو ان کا جائز حق دیا جائے انھوں نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیرملازمین سے ہاؤس رینٹ لینے کے باوجود ان سے کنو نس الاؤنس کی ظالمانہ کٹو تی فوری بند کی جائے جبکہ نشتر آباد پشاور میں زیر تعمیر سر کاری فلیٹس میں سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کو بھی جگہ دی جائے کیو نکہ صو بائی دارالحکومت میں وہ کسی بھی کالو نی میں رہائش کی سہو لت سے محروم ہیں اسلئے یہ ان کا جائز حق ہے کرپشن کے خا تمے اور میرٹ کیلئے صو بائی حکو مت کے اقدامات کو سراہتے ہو ئے انھوں نے یو نین کی جانب سے اس کی مکمل حمایت کی یقینی دہا نی کرائی ۔