ضلع کرک میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا

ضلع کرک میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا

کرک(بیورورپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی مشیر امیر مقام نے ضلع کرک میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر لیا افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت ، تقریب بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی مسلم لیگ کے رہنماوں، ورکروں اور عوام میں قابل دید جوش و خروش تفصیلات کے مطابق انجینئر امیر مقام کا کرک آمد پر پرانا ٹال پلازہ کے مقام پر فقید المثال استقبال کیا گیا انہوں نے نیشنل بینک کرک کے قریب باقاعدہ فیتہ کاٹ کر پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر لیا افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک ،مالک الرحمن ایڈووکیٹ، میاں اخلاق یونس ،محمد جنان خٹک، خلیل الرحمن خٹک اور دیگر مشران ہمراہ تھے ڈی جی پاسپورٹ نے ان کو مختلف شعبوں میں بریفنگ دی بعد ازاں یونس منزل میں افتتاحی تقریب میں آمد پر عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پاسپورٹ آفس کے افتتاح کا خوب جشن منایا افتتاحی تقریب میں5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی افتتاحی تقریب محمد جنان خٹک کی صدارت میں منعقد ہوئی مشران نے انجینئر امیر مقام کو خٹک قوم کی روایتی پگڑی پہنائی مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر اسحاق جمیل نے امیر مقام کو تحفے میں سوینئر پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر