ڈیرہ میں محکمہ فوڈ کے مختلف بازاروں میں دکانوں پر چھاپے

ڈیرہ میں محکمہ فوڈ کے مختلف بازاروں میں دکانوں پر چھاپے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمدحیات خان کی قیادت میں محکمہ فوڈکے چھاپے‘ گلشن بیکرز‘کراچی ہوٹل سمیت نوکاروباری اداروں میں سرکاری نرخوں سے زائدریٹس پراشیاء کی فروخت‘ناغہ کے روزگوشت فروخت کرنے پرنودکانداروں کیخلاف تھانہ سٹی‘کینٹ اور صدر میں مقدمات درج کرادےئے‘ڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی کے فیصلوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کویقینی بنایاجائیگا۔ڈی ایف سی محمدحیات خان۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرڈیرہ نثاراحمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمدحیات خان کی قیادت میں انسپکٹرجنیدخان گنڈہ پوراورمحکمہ فوڈکے اسٹاف نے گلشن بیکرز ٹاؤن ہال میں مٹھائی مہنگے نرخوں پرفروخت کرنے‘مسلم بازارمیں تین قصابوں کی طرف سے سرکاری نرخوں سے زائدنرخ پرگوشت فروخت کرنے اورنیوسبزی منڈی میں کریانہ کی دکان میں زائدنرخوں پراشیاء فروخت کرنے جبکہ شیخ یوسف اڈہ پرکریانہ سٹورمیں فوڈلائسنس نہ ہونے ‘باران آباداورمنیزآبادٹانک اڈہ پردودھ زائدریٹس پرفروخت کرنے اورتوپانوالہ بازارمیں کراچی ہوٹل پرناغہ کے روزگوشت فروخت کرنے پرتھانہ سٹی میں چاردکانداروں‘تھانہ کینٹ میں دودکانداروں اورتھانہ صدرمیں تین دکانداروں کیخلاف ایف آئی آردرج کرادی۔ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمدحیات خان نے میڈیاکوبتایاکہ محکمہ فوڈڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کیلئے مقررہ کردہ ریٹس پرعملدرآمدکیاجائیگا۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دکانداروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرکااندراج کیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -