انجمن تحفظ حقوق دکانداران شیرگڑھ کے انتخابات مکمل ہوگئے حاجی عزیزالرحمان صدرمنتخب

انجمن تحفظ حقوق دکانداران شیرگڑھ کے انتخابات مکمل ہوگئے حاجی عزیزالرحمان ...

  

شیرگڑھ (نامہ نگار ) انجمن تحفظ حقوق دکانداران شیرگڑھ کے انتخابات مکمل ہوگئے حاجی عزیزالرحمان صدر اور حاجی بخت زادہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انجمن دکانداران کے مطابق گزشتہ روز حاجی عزیزالرحمان کی صدارت میں شیرگڑھ بازار کے دکانداران کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انتخابات کا عمل مکمل کرکے اتفاق رائے سے حاجی عزیز الرحمان صدر ، لیاقت علی سینئر نائب صدر ، اسد خان نائب صدر ، حاجی بخت زادہ جنرل سیکرٹری ،محمد رحمان جائنٹ سیکرٹری ، حبیب اللہ خان سیکرٹری اطلاعات ، سید عمر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ طفیل خان مجلس عامل کے چیرمین اور جمشید خان ، حضرت سید ، فرہاد علی ، ابرار ،فضل محمد اور عابد مجلس عاملہ کے ممبران چن لئے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -