جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق کے دورہ بونیر کے انتظامات مکمل

جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق کے دورہ بونیر کے انتظامات مکمل

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق کے دورہ بونیر کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں ۔بونیر کے کونے کونے سے عوام اتوار کے روز کالج گراؤنڈ سواڑی میں جوق درجوق شرکت کرینگے ۔اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا ،دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن اور وولئیج کونسل نواں کلے کے نائب ناظم دوست محمد خان نے سہراج الحق کے دورہ بونیر کے انتظامات کے بارے میں ہماے نمائندہ سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک ہیں ،جبکہ دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکن سے لیکر اعلی عہدیدارتک سب پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ہمارے ٹیکسوں کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا ہے جبکہ عوام خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں ۔پورے بونیر میں مرکزی امیر کے دورہ بونیر کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا دورہ بونیر کو کامیاب بنانے کے لئے ہر گاؤں کی سطح پر عوام رابطہ مہم جاری ہے ،اور یہ بونیر کی تاریح میں سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -