کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرنیوالے کی ضمانت منظور

کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرنیوالے کی ضمانت منظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجازافضل خان اور جسٹس مشیرعالم پرمشتمل دورکنی بنچ نے کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی اس موقع پرانہوں نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گذارکو31دسمبر2015ء کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکرکے دہشت گردی اورغداری سے متعلق مقدمہ درج کیاپولیس کے مطابق ملزم پشتخرہ چوک میں کالعدم تنظیم کے لٹریچرپرمشتمل پمفلٹ تقسیم کررہاتھا جبکہ لٹریچرمیں ایسی کوئی بات نہیں تھی جبکہ پولیس نے تاحال پمفلٹ تیارکرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اورکیس میں مزید تفتیش درکارہے فاضل نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کوضمانت پررہا کرنے ک احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -