کوہاٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

کوہاٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک ( بیورورپورٹ) کرک پولیس نے کوہاٹ سے کرک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سوزوکی گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق کرک پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ سے چرس کرک سمگل کی جا رہی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان نے ون فائیو موبائل کے انچارج فیض اللہ بمعہ نفری کو پرانا ٹال پلازہ کے مقام پر ناکہ بندی کی ہدایت کی ناکہ بندی کے دوران سوزوکی ماڈل2015 کو رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی لینے پر سوزوکی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو2 سو گرام چرس برآمد کرکے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیکر ملزم فرہاد ولد میر شاہ جہان سکنہ عاشق کالونی بنوں روڈ کوہاٹ کو گرفتار کرکے اُن کیخلاف تھانہ کرک میں ایف آئی آر درج کی اس کے علاوہ اے ایس آئی قسمت خان نے دلفراز عرف دلبری ولد خنان گل سکنہ امبیری کلہ جو تھانہ ٹل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا ہے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر میاں نصیب جان نے کہا کہ رواں ماہ منشیات فروشوں اور قمار بازوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے منتقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈی پی او کرک نے کارروائی میں شامل پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔