ڈسٹرکٹ بارروم دیربالاکاشرینگل میں وکیل کے ساتھ سیکورٹی اہلکار کی ہاتھا پائی کے خلاف آج سے احتجاج کا اعلان

ڈسٹرکٹ بارروم دیربالاکاشرینگل میں وکیل کے ساتھ سیکورٹی اہلکار کی ہاتھا پائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واڑی(نمائندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ بارروم دیربالا کا اجلاس ،شرینگل میں وکیل کے ساتھ سیکورٹی اہلکار کی ہاتھا پائی کے خلاف آج سے احتجاج کا اعلان ،عدالتی کاروائیوں سے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار دیر بالا کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت معروف قانون دان محمد اسماعیل منعقد ہوا جس میں شرینگل کے مقام پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے لیاقت علی ایڈوکیٹ پر تشدد اور ہاتھا پائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آج سے بطور احتجاج ہر قسم عدالتی کاروائیوں سے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔