مقدمہ منسوخی ،ایس ایچ اور خاتون کو نوٹس جاری

مقدمہ منسوخی ،ایس ایچ اور خاتون کو نوٹس جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نثارحسین اور جسٹس قیصررشید پر مشتمل دورکنی بنچ نے مقامی آرٹسٹ سے پسند کی شادی کرنے والے شہری کے خلاف ساس کی جانب سے درج مقدمے کی منسوخی کے لئے دائردرخواست پرایس ایچ او فقیرآباد اورخاتون کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز خواجہ اورنگزیب ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرکواشمنٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار سید علی شاہ بخاری نے مقامی آرٹسٹ سے اس کی مرضی پرشادی کی تاہم درخواست گذار کی ساس سعیدہ بی بی اب اسے مختلف طریقوں سے ہراساں کررہی ہے جبکہ اس کی اہلیہ اس کے ساتھ رضامندی سے زندگی گذار رہی ہے تاہم سعیدہ بی بی نے مقامی عدالت میں 22اے کے تحت درخواست دائرکی اورعدالت کے حکم پراس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم اس کی اہلیہ نے خودعدالت میں اپنابیان قلمبند کیاہے جس میں ا س نے شادی پر رضامندی ظاہرکی ہے لہذاایف آئی آرمنسوخ کی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعدمتعلقہ ایس ایچ او اورخاتون سعیدہ بی بی کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر