کروڑوں خرد برد کرنیوالے ملزم کی ضمانت نامنظور

کروڑوں خرد برد کرنیوالے ملزم کی ضمانت نامنظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے لئے ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتارسٹورکیپرطارق جان کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اس موقع پراسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سیدسکندرشاہ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار طارق جان پرالزام ہے کہ اس نے لوکل پرچیزکی مدمیں کروڑوں روپے خوردبرد کئے ہیں اورانٹی کرپشن نے اس حوالے سے انکوائری شروع کی ہے اوربحیثیت سٹورکیپریہ ملزم کی ذمہ داری تھی کہ وہ تمام امورکاخیال رکھتامگرانہوں نے دوسرے افسروں کی ملی بھگت سے یہ کرپشن کی ہے لہذادرخواست ضمانت خارج کی جائے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -