حاجی محمد زمین انتقال کرگئے

حاجی محمد زمین انتقال کرگئے

  

درگئی ( نمائندہ پاکستان) انتقال پر ملال ۔اے این پی کے بزرگ رہنماء حاجی محمد زمین انتقال کرگئے۔ مرحوم علاقے میں سیاسی اور سماجی خدمات کی وجہ سے اپنا ایک نام رکھتا تھا۔ مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں ورتیر میں سپرد خاک کیاگیا۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں علاقے کے سیاسی ، سماجی، عوامی، مذہبی، صحافتیحلقوں سمیت عوام کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مرحوم عوامی نیشنل پارٹی تحصیل درگئی کے صدر مسافر خان، حاجی ولی رحمان،حاجی سودا گرخان،حاجی معمبرخان اور غنی الرحمان کے والد جبکہ اسدخان اولس یاراور واجد خان کے دادا تھے۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز جمعہ ان کے گاؤں ورتیر میں ان کے رہا ئش گاہ پر ادا کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -