الپوری ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظم الشان جلسہ عام کی تیاریاں مکمل

الپوری ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظم الشان جلسہ عام کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پورن شانگلہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کارکنان جوق در جوق شرکت کریں ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع شانگلہ کے ممتاز رہنماسیّد رسول شاہ اف کوز کانا نے جماعت اسلامی کے تمام کارکنان خصوصاًضلع کے نوجوانوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ 15اپریل کو پورن میں ہونے والے جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں جوق در جوق شرکت کریں اس جلسے سے آمیر جماعت اسلامی پاکستان سیراج الحق خطاب کرئینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کو مسائیل کے دلدل سے نکالنے کیلئے عوام کے پاس جماعت اسلامی کا ساتھ دینا واحد اپشن رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ کرپشن ہے جس نے ملک کے بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور اس بنیادی مسئلے کو ہر دور حکومت میں پروان چڑھایا گیا آج ہر سو کرپشن کا طوطی بول رہا ہے ملک کے مخصوص طبقہ جو جاگیر دار طبقہ ہے نے عوام کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے اور ہر الیکشن میں نت نئے نعروں سے پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنا تے ہیں،انہوں نے کہا کہ باریاں لینے والے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے لوٹ کسوٹ اور کرپشن کے ذریعے عوام کا خون چوس رہے ہیں کیونکہ اسی میں ان کا بقا ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جماعت اسلامی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کے امیر سے لیکر ایک عام کارکن تک خواہ وہ کسی بھی اعلیٰ منصب پر فائز کیوں نہ رہا ہو ،کے دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے ،انہوں نے پورے پاکستان خصوصاّ ضلع شانگلہ کے عوام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سنگین سیاسی حالات کو مد نظر رکھ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دے اور اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت دیں۔۔