علاقے میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے ،احمد خان

علاقے میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے ،احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نما ئند ہ پاکستان ) میڈیا مثبت تنقید کے زریعے منتخب نمائندوں سے تعاون کریں۔علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے مل کوشش کر ینگے۔عوام نے منتخب کر کے یہاں تک پہنچائے ہیں۔علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔دس سال میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو ئے جتنے ایک سال میں ہو ئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر اور ضلعی کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے مٹہ پر یس کلب میں بحیثیت مہمان خصوصی حلف بر داری تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ تقریب سے تحصیل ناظم عبد اﷲ خان، نائب ناظم محمد حکیم،پریس کلب کے چیر مین جہانزیب،جنرل سیکر یٹر ی رحیم اﷲ اور عظمت علی نے خطاب کیا۔اس مو قع پر خیرات محمد ،رشید عالم،فضل ربی،محمد رحیم،جاوید ،سعید اﷲ،گوہر ،صادق عبد الرازق ودیگر تحصیل و ضلعی کو نسلران کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔اس مو قع پر سینئر صٖحافی غفور خان شیداء کے والد صاحب کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔جبکہ اس موقع پر عبد لعزیز شاہین شہید کے بھائی کو اُنکا ایوارڈ دیا گیا ۔جس کو سوات کے صحافیوں کے ایکسیلنٹ ایوار ڈ میں دیا گیا تھا۔اس موقع پر احمد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میڈیا کا کردار معاشرے میں بہت اہم ہے۔کیونکہ میڈیا ہی کے ذریعے عوام تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔جہاں پر بھی مسائل ہیں وہاں پر ہم مل کر سائل حل کر ینگے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اور خاص کر محمود خان نے مٹہ میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ دس سال کی اے ڈی پی اور ایک سال کے اے ڈی پی کا جائزہ لے کہ کس دور حکومت میں زیادہ کام ہو چکے ہیں ۔اُنہوں نے کہا تحصیل مٹہ میں اس سال ہر یونین کونسل کوترقیاتی کاموں کیلئے 50لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کو نسلران کو 15,15 لاکھ روپے اضافے دئے جاینگے۔اور اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا اس طرح جزبہ بر قرار رہا تو آئندہ دور بھی ہمارا ہو گا۔اُنہوں نے مٹہ پریس کلب کو سرکاری بیلڈنگ دلانے اور اسکے لئے کوشش تیز کر نے کا وعدہ کیا۔