پاکستان میں بزنس ، معاشیات اور سوشل سائنسز میں ریسرچ کی ضرورت ہے:اکنامکس کانفرنس

پاکستان میں بزنس ، معاشیات اور سوشل سائنسز میں ریسرچ کی ضرورت ہے:اکنامکس ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی سکول آف اکنامکس اور ملائیشیاء کی یونیورسٹی اتارا کے سکول آف بزنس منیجمنٹ کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان اکنامکس ، بزنس اینڈ سوشل سائنسز کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

ترین نے کہاکہ ہمیں اپنی یونیورسٹی میں اس طرح کی کانفرنس کی ضرورت ہے جس میں ہم جدید دنیا کے قریب ہوسکیں .اور دیکھ سکیں کہ اکنامکس ، کامرس اور بزنس کے میدان میں باہر کی دنیا میں کیا ہورہا ہے.اسی کانفرنسوں سے ہماری یونیورسٹی کے نوجوان سکالر ز کو دیکھنے کے لیے بہت کچھ میسر آسکتا ہے.کانفرنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری نے کانفرنس کے ذریعے سفارشات مکمل کیں کہ پاکستان میں بزنس ، اکنامکس اور سوشل سائنسز پر ریسر چ پروان چڑھ رہی ہے. مگر اس کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل سطح پر کی گئی ریسرچ کے عنوانات اور ریسرچ کے طریقہ کار سے سیکھنے کی ضرورت ہے. اور چونکہ پاکستان میں ان شعبہ جات میں ریسرچ محدود ہے اس لیے پاکستان میں بزنس ، اکنامکس اور سوشل سائنسز میں ریسرچ کی بہت زیادہ گنجائش ہے. کانفرنس میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیئرمین اکنامکس ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پنجاب ، ڈاکٹر مسعود الحسن چیئرمین شعبہ کامرس ،ڈاکٹر ظاہر فریدی چیئرمین شعبہ معاشیات، ڈاکٹر جاویداختر سلیانہ ، ڈاکٹر محمد دلشاد ، ، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، ڈاکٹر محمد نعمان عباسی ، ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ، ڈاکٹر ابن حسن اور ڈاکٹر عروج پاشا ، ڈاکٹر خواجہ خالد محمود نے مختلف سیشن شیئر کیے اور اپنے اپنے مقالے بھی پیش کیے. کانفرنس کے شرکاء کو ایمرالڈ پبلیشر کے سپوکس پرسن مسٹر بن سنگ نے ملائیشیاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انٹرمیشن جنرلز میں پبلی کیشنز کے طریقہ پر لیکچر دیا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -