ضلع راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف فوج آپریشن کرے ‘ عامر فرید کوریجہ

ضلع راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف فوج آپریشن کرے ‘ عامر فرید کوریجہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف فوج آپریشن کرے، پنجاب حکومت اور آئی جی کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے پولیس اہلکار شہید اور اغواء ہورہے ہیں۔پولیس کو آپریشن سے ہٹایا جائے اور کنٹرول فوج کو دیا جائے ورنہ بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے۔۔انہوں نے کہا کہ درجنوں اہلکار چھوٹو گینگ کے ہاتھوں اغواء ہو چکے ہیں جو رٹ آف گورنمنٹ کی نفی ہے ۔وزیر قانون پنجاب جھوٹ بولتے رہے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے جبکہ راجن پور میں کئی دن تک پولیس کارروائی کے باوجود بھی علاقہ کلیئر نہیں کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آپریشن سے علاقہ کلیئر نہیں ہو گا اس لیے فوجی آپریشن بلاتاخیر شروع کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -