زکریا یونیورسٹی آرکیٹکچر ڈیزائن کے طلبا وطالبات کااحتجاجی مظاہرہ

زکریا یونیورسٹی آرکیٹکچر ڈیزائن کے طلبا وطالبات کااحتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے پروگرام آرکیٹکچر ڈیزائن کے طلبا وطالبات نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا‘طلبا وطالبات کا موقف تھا کہ یونیورسٹی کی ناقص پالیسیوں کے باعث 4سال سے ڈگری کی ’’پی سی اے ٹی پی‘‘ سے باقاعدہ تصدیق نہیں کرائی گئی‘اس (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے ایڈمشن جاری رکھے اور اس سال سے آرکیٹکچرڈیزائن کے ایڈمشن روک دئیے گئے ہیں‘ایڈمشن روکنے کی وجہ پوچھی گئی تو یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹال مٹول کی‘احتجاج کر نے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ماہ کا وقت مانگا مگر مسئلہ حل نہیں کیا‘اس لئے مجبوراً پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنا پڑا ہے‘طلبا وطالبات نے گورنر پنجاب سے اپیل کی کہ ان کی ڈگریوں کی تصدیق کے متعلق مسائل حل کئے جائیں اور ’’پی سی اے ٹی پی‘‘ سے تصدیق شدہ ڈگری جاری کی جائے‘مطالبات نہ مانے گئے تو وہ گورنر ہاؤس لاہور کے باہر دھرنا دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر