نقشہ جات کی عدم منظوری پر تحصیل میلسی میں 19 تعلیمی ادارے ‘ تجارتی مراکز اور ہاؤسنگ سکیمیں سیل کر نے کے آر ڈر جاری

نقشہ جات کی عدم منظوری پر تحصیل میلسی میں 19 تعلیمی ادارے ‘ تجارتی مراکز اور ...

میلسی (تحصیل رپورٹر )نقشہ جات کی عدم منظوری اور فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹی ایم اے میلسی نے 19تعلیمی ادارے ،تجارتی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مراکز ،اور ہاوسنگ سکیمیں سیل کرنے کے آرڈ رجاری کر دیے ،تفصیل کے مطابق نقشہ جات کی عدم منظوری اور فیس کی عدم ادائیگی نہ کرنے پر ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم نے بلڈنگ انسپکٹرملک غلام مرتضی کی رپورٹ پر تحصیل بھر کے 19تعلیمی ادارے ،تجارتی مراکز ،اور ہاوسنگ سکیمیں سیل کرنے کے آرڈ رجاری کر دیے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے القمر لینڈ سبڈویژن سکیم موضع تر گڑ ، القمر لینڈ سبڈویژن سکیم سکند آباد ،علئیان گارڈن ارائیں واہن ،عمر داز ولد محمد حنیف اڈا ہری چند مارکیٹ ،عبد الغفار ونجارہ شیر گڑھ آئس فیکٹری،غلام مصطفے شیر گڑھ روڈ دوکانات ،محمد حنیف ولد خدابخش میلسی دوکان ،ساجد ماربل کالونی روڈ ماربل شو روم ،منظور احمد گڑھاموڑ دوکان ،اللہ ڈتہ پل جلہ جیم دوکانات ،چوہدری علی محمد دوکوٹہ اسلامی کانٹا ،ڈاکٹر محمد صادق دوکوٹہ دوکانات ،میاں غلام مرتضی شوروم میلسی ،حاجی شمس دین پرائیویٹ سکول ،حق نواز لاہوری ہوٹل گڑھا موڑ ،چوہدری اشفاق کرم پور شادی ہال ،میاں محمد اطہر کمرشل ہال میلسی ،محمد افضل خان کچھی پل نہر فدہ دوکانات ،حسنات ٹبہ سلطان پور ہاوسنگ سکیم کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر