میپکو میں بھرتی کیلئے این ٹی ایس نتائج تاخیر کا شکار، امیدوار انتظار کی سولی پر لٹک گئے

میپکو میں بھرتی کیلئے این ٹی ایس نتائج تاخیر کا شکار، امیدوار انتظار کی سولی ...

  

لڈن(نمائندہ خصوصی) گزشتہ سے پیوستہ ماہ ہونے والے میپکوکے امتحانات کوایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ گزر چکا لیکن تا حال این ٹی ایس نے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ان ہونے والے امتحانات کے رزلٹ کا اعلان نہ کرکے لاکھوں نوجوانوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔سعید احمد تبسم ، محمد علی شیر، ریاض فرید دولتانہ، حسین دولتانہ، شہباز کھوکھر، افضل، میاں محمد حسین نمبر دار اور لاکھوں نوجوانوں اور ان کے والدین نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وزیر تعلیم وزیر پانی و بجلی سے اپیل کی ہے کہ این ٹی ایس کے رزلٹ میں پاسنگ مارکس پچاس سے کم کر کے پینتالیس کیئے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -