پی آر ایس پی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر مردوخواتین کی علامتی پھانسیاں،احتجاج

پی آر ایس پی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر مردوخواتین کی علامتی ...

(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر ڈی سی او آفس کے سامنے مرد و خواتین کی علامتی پھانسیاں ،احتجاجی مظاہرہ اور دھرناپنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 74بنیادی مراکز صحت کو30جون کے بعد پی آر ایس پی کے کنٹرول سے ختم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھرکے سینکڑوں ملازمین بے روز گار ہورہے ہیں اور(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

انکے گھروں کا پنجاب حکومت چولہا بند کر رہی ہے ان مراکز میں کام کرنے والے ملا زمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ڈاکٹر محمد ساجد، ناصر اقبال ،بشریٰ کا کہنا ہے کہ پی آرایس پی 2003سے ضلع وہاڑی سمیت 14اضلاع میں بنیادی مراکز صحت کاانتظام سنبھالے ہوئے ہے اور پی آر ایس پی کے انتظام سنبھالنے کے بعد ان مراکز میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں واضح طور پر فرق دیکھنے کا ملا ہے او رلوگوں کو گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں انتہائی بہتر طور پر طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہوسکی اب اچانک حکومت نے پی آر ایس پی کا انتظام ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ جو تقریباً 7ہزار سے زائد بنتا ہے ۔

علامتی پھانسیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر