حکومت مخالف تمام سازشیں ناکام ہونگی، شیر علی گورچانی

حکومت مخالف تمام سازشیں ناکام ہونگی، شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تمام ترسازشیں ناکام ہوں گی سیاسی مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔ملکی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد اور اقبال کے افکارات کو مشعل راہ بناکرمحنت اور کوشش سے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن،میٹروبس اور دیگر منصوبہ جات کی مخالفت کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔ہر ترقیاتی منصوبے کو تعصب کی نظرسے دیکھناحب الوطنی نہیں۔ ترقیاتی کاموں اور میگا پروجیکٹس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے اورپاکستا ن کو ایشین ٹائیگربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائدین اورکارکنان کسی شرپسندکوپاکستان میں تعمیروترقی کی گاڑی ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیر علی گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر