حکومت زرعی ترقی کیلئے54ہزار932ملین روپے سے منصوبے شروع کررہی ہے،سکندر بوسن

حکومت زرعی ترقی کیلئے54ہزار932ملین روپے سے منصوبے شروع کررہی ہے،سکندر بوسن

  

سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن نے ملکی زراعت کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پر شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں کہاوفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ حکومت زراعت کے مختلف(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

شعبوں کی ترقی کے لیے 54932 ملین روپے سے زائد رقم کے منصوبہ جات شروع کرنے جا رہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے اور زراعت کی مجموعی ترقی کیلئے تمام صوبوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 93فیصد سے زیادہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ایسے منصوبے بنائے جائیں جن سے ان کی پیداواری لاگت کم ہو اور فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مسلسل مشاورت کر رہی ہے اور اس سلسلے میں چاروں صوبوں میں 54932 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں سمارٹ ایگریکلچر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے اضافی طور پر 100ارب مختص کیے گئے ہیں جو کہ زراعت ، لائیو سٹاک ، اریگیشن ، جنگلات اور ماہی پروری کے شعبوں میں استعمال کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے کاشتکاروں کی تعداد 8ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ ریسرچ کے ادارے کاشت کے لیے ایسی اقسام تیار کریں جو بدلتے ہوئے موسمی حالات ، بیماریوں ، ضر ررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رہ کر زیادہ پیداوار دیں ۔ اجلاس میں مختلف گروپس نے زراعت کے مختلف شعبہ جات کی ترقی کے لیے پریذینٹیشنز دیں۔وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ حاصم پوپل زئی ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق، سیکرٹری زراعت بلوچستان عبدالرحمٰن بزدار،سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان صدیق مندو خیل، چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر ندیم امجد، ڈاکٹر مبارک علی ، ڈاکٹر عظیم خان ،سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ رمضان اعوان ، ڈاکٹر اسلم، فرح مسعود،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب ڈاکٹر انجم علی کے علاوہ چاروں صوبوں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -