کروڑوں سے تعمیر ہونیوالا نیو جنرل بس سٹینڈ جام پور کھنڈرات میں تبدیل

کروڑوں سے تعمیر ہونیوالا نیو جنرل بس سٹینڈ جام پور کھنڈرات میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)کروڑوں کی مالیت سے تعمیر ہونے والا جام پور کا نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا کھنڈرات میں تبدیل ۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹرز حضرات اور مسافرین کی سہولت کیلئے تقریباً سن 1995میں راجن پورروڈ پر تعمیر کیا جانے والا نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا جام پور کھنڈرات میں تبدیل ہو کے رہ گیا تحصیل انتظامیہ کی عدم توجہ اور سہی دیکھ بھال نہ ہونے سے نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا کی عمارت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
بوسیدہ ہو کے رہ گئی جس کے باعث نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا کا نظام بھی درہم برہم ہو کے رہ گیا جبکہ کوارٹرز بھوت بنگلے میں تبدیل ہو کے رہ گئے ہیں ٹرانسپورٹر حضرات نیو جنرل بس سٹیند پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے ٹریفک چوک جام پور پر کھڑی کر دیتے ہیں جس سے خاص طور پر سکول ٹائم طلبا و طالبات کو آمدو رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہے تو دوسری طرف نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا پر رات کے وقت بجلی کا نظام بھی نہ ہے اور نہ ہی مسافرین کیلئے پانی کی سہولت کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات موجود ہیں رات کے وقت نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا نشئیوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے نشئی حضرات نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا کے کوارٹروں پر کش لگاتے نظر آتے ہیں جبکہ اسی طرح نیو بس سٹینڈ اڈا رات ہونے سے اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جس سے رات کے وقت چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی معمول بنتی جا رہیں ہیں جبکہ اسی طرح کئی مسافر چوروں ،ڈکیتوں کے ہتھے لگنے سے اپنا قیمتی سامان نقدی ،موبائل اور دیگر سازو سامان بھی گوا چکے ہیں دریں اثنا شہریوں محمد کامران ،مرید حسین،محسن شہزاد ،مختیار حسین ،نوید حسین،محمد ابراہیم ،ملک شمس ،ظفر حسین ،محمد اعجاز ،یاسر یٰسین،محمد ندیم،محمد عمران سمیت دیگر نے اعلیٰ حکام سے ٹرانسپورٹر حضرات کو گاڑیاں ٹریفک چوک پر کھڑی کرنے کی بجائے نیو جنرل بس سٹینڈ اڈا پر کھڑی کرنے کی ہدایت اور نیو بس سٹینڈ اڈا پر سہولیات بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔