ڈہرکی ‘ سوئی گیس کی 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ‘ شہریوں کا احتجاج ‘ دھرنا دیا گیا

ڈہرکی ‘ سوئی گیس کی 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ‘ شہریوں کا احتجاج ‘ دھرنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے عوام گیس کمپنی کے خلاف دوسرے رواز بھی سڑکوں پرنکل آئے سینکڑوں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ پر قدرتی گیس اوردیگرقدرتی معدنیات کے ذخائرسے مالامال ضلع گھوٹکی کے کئی شہروں ڈہرکی ،میرپورماتھیلو،اوباڑو،گھوٹکی کے تحصیلوں کے کئی گھریلوعلاقوں میں سوئی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
سدرن کمپنی کی طرف سے روزانہ12سے 16گھنٹوں تک گھریلوصارفین کے علاقوں میں گیس کی بلاجوازلوڈ شیدنگ شروع کردی جس کی وجہ سے صبح کو بغیر ناشتہ کیئے بچے اوربڑے اسکول اور آفس جانے پرمجبور ہوگئے ہیں‘ بلاجوازگیس کی لوڈشیڈنگ کرنے کے خلاف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں مختیاراحمد،میرمحمد،شعبان ،محمدشریف،حسین بخش اوردیگرکی سربراہی میں سینکڑوں گھریلو گیس کے صارفین نے ڈہرکی پریس کلب کے سامنے سوئی سدرن گیس کمپنی کی مقامی انتظامیہ کے خلاف بلاجوازگیس لوڈشیڈنگ کرنے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینرز لے کر سڑکوں پرنکل آئے سوئی سدرن کمپنی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا دیا۔