بیساکھی شروع، گندم تیار، جنوبی پنجاب میں فصل کی کٹائی کا آغاز ہوگیا

بیساکھی شروع، گندم تیار، جنوبی پنجاب میں فصل کی کٹائی کا آغاز ہوگیا

ملتان، لودھراں، چوک اعظم (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں یکم بیساکھی پر گزشتہ روز سے فصل گندم 2016ء کی باقاعدہ کٹائی کاآغاز کردیا ۔ملتان سمیت دیگر گندم کے کاشتہ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

علاقوں میں کسانوں نے فصل کی باقاعدہ کٹائی شروع کردی ہے قدرتی طور پر بھی موسم سخت گرم ہونے اور لوچلنے سے فصل گندم بھی تیز ی سے پکناشروع ہوگئی ہے رواں ہفتہ فصل گندم کی برداشت مکمل ہونے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ موسمی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے کسانوں نے ہاتھوں سے کٹائی کے ساتھ کمبائن ہارویسٹرز اور رپیر ز بھی لگادیئے ہیں جس سے فصل کی کٹائی جلد مکمل ہونے کاامکان ہے ۔لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق محکمہ خوراک حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری میں کسانوں کو ممکنہ طور پر درپیش مشکالات کے حل کیلئے ضلع میں 6خریداری مراکز کے لیئے کمیٹیاں تشکیل دیکرنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کمیٹی میں کوارڈی نیٹر ، متعلقہ نمبر دار، سنٹر انچار ج، کاشتکار، نمائندہ مقامی ایم پی اے ، کسانوں کی ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ شامل ہوگا۔چوک اعظم سے نامہ نگار ، سپیشل رپورٹر کے مطابق گندم کی کٹائی ہوئی آسان کسانوں کابچا قیمتی وقت تجربہ کار انجینئر نے کسانوں کی سہولت کے لیے نئی جدید مشین ایجاد کر دی جو ڈیڑھ لیٹر پیٹرول سے ایک ایکٹر گندم کٹائی کرتی ہے کسانوں نے تجربے کے طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے جدید مشینن خرید لی مقامی کاشتکار محمد خان نے بتایا کہ انتہائی مفید اور وقت سے قبل کام آسان کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر