جامعہ زکریا کے تحت بی اے کے امتحانات ‘ مظفر گڑھ سنٹر میں فلسفہ کی جگہ سائیکالوجی کا پرچہ تقسیم ‘ طلباء کا احتجاج

جامعہ زکریا کے تحت بی اے کے امتحانات ‘ مظفر گڑھ سنٹر میں فلسفہ کی جگہ ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار، بیورورپورٹ) بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام بی اے کے ہونے والے امتحان میں بدھ کے روز ڈیٹ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

شیٹ کے مطابق فلسفہ کا پرچہ تھا ۔ جب گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ کے سنٹر پر فلسفہ کا پرچہ کھولا گیا تو پرنٹنگ کی غلطی کے باعث اوپر ہیڈنگ عنوان پرچہ فلسفہ لکھا تھا جبکہ نیچے سوالات سائیکالوجی کے مضمون کے تھے۔ جس پر طلبا حیران رہ گئے اور طلباء نے جوابی کاپیاں عملہ امتحان کو واپس کر دیں اور احتجاج کیا۔ لیکچرار فلسفہ گورنمنٹ کالج سرفراز عارف نے بتایا کہ پرچہ غلط تھا، طلباء کی ساری محنت پر پانی پھر گیا۔ یہ شعبہ امتحانات کی فاش غلطی ہے۔ دریں اثنا طلبا ء نے احتجاج کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -