صفائی کے ناقص انتظامات، ملک سنٹر کو جرمانہ، ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

صفائی کے ناقص انتظامات، ملک سنٹر کو جرمانہ، ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ ...

اوچ شریف ( نمائندہ پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ رانا امجد علی نے اوچشریف اور چنی گوٹھ کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے ملک (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سنٹر پر اچانک چھاپہ مار کر صفائی کے ناقص انتظامات پر سنٹر کو جرمانہ عائد کیا اسی طرح اوچشریف میں خیر پور ڈاہا روڈ پرایل پی جی گیس کی کھلے عام غیر قانونی ری فلنگ پر دوکاندار جمیل کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی جبکہ چک 150این پی میں پیمانوں میں بے قاعدگی اور ریٹ زیادہ ہونے پر ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...