عوام کو میٹرو بس ‘ اورنج ٹرین کی بجائے بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ‘ چوہدری سرور

عوام کو میٹرو بس ‘ اورنج ٹرین کی بجائے بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ‘ چوہدری ...

  

خانیوال (نمائندہ خصوصی ) عوام کو میٹروبس ،اورنج ٹرین کی بجائے روزگار ،صاف پانی ،ہسپتال اور تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما چودھری محمد سرور نے خانیوال میں امیدوار برائے ضلعی صدر احسان الٰہی ظہیر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

ہوئے انہوں نے کہاکہ آج غریب آدمی صاف پانی نہ ملنے کے باعث بیماریوں کا شکار ہے ۔ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ غریب آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ایسے حالات میں حکمران قومی دولت کو لوگوں پر خرچ کرنے کی بجائے میٹرو بس اورنج ٹرین پر برباد کررہے ہیں ۔چودھری سرور نے مزید کہاکہ کون نہیں جانتا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے منصوبے پر سارا لوہا اتفاق فائنڈر ی سے جارہا ہے ۔حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف آئندہ انتخابات میں عوام ان سے کرپشن کا حساب لیں گے ۔

چودھری سرور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -