ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں اے ڈی ایل جی آفس قائم کرنے کیلئے جگہوں کو حتمی شکل دیدی ‘ رپورٹ ارسال

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں اے ڈی ایل جی آفس قائم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تحصیل سطح پر اے ڈی ایل جی آفس بنانے کیلئے موجود جگہوں کی تجاویز مانگی گئی تھیں جس پ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
سعدیہ مہر نے ملتان ‘ لودھراں ‘ وہاڑی کی 14 تحصیلوں میں اے ڈی ایل جی آفس بنانے کیلئے جگہوں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ اے ڈی ایل جی سٹی صدر کیلئے بوسن ٹاؤن جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے دفاتر دیہی ترقیاتی مراکز میں بنائے جائیں گے ۔ رپورٹ کو حتمی شکل دیکر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔