عدالت کا ریکارڈ ٹمپرنگ، کرپشن پرایکسائز افسروں کی درخواست ضمانت پر 16اپریل کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
کرپشن پر 2ایکسائزافسروں کی درخواست ضمانت پر 16 اپریل کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں ایم آر اے ملتان فخر زمان قریشی اور ہیڈ کلرک منیر احمد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف تھا نہ اینٹی کرپشن ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا کہ ملزموں نے سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن بکس تیار کرنے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس فیس میں خردبرد اور کرپشن کی ۔ درخواست گذار ان کیمطابق ان کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے درخواست گذاران کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے اینٹی کرپشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔