کراچی لاہور موٹر وے متاثرین کو ادائیگی شروع ہو چکی ہے ‘ ظہور حسین
لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پورظہورحسین بھٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کراچی ،لاہورموٹروے کی زدمیں آنے والی زمین کے مالکان کوون ونڈو(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
آپریشن کے تحت معاوضہ کی ادائیگی کاعمل شروع ہوچکاہے۔اب تک 5کروڑکے قریب مختلف متاثرین کوچیکس جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور،کراچی موٹروے میں تحصیل لیاقت پورکے19مواضعات کی اراضی ذدمیںآئی ہے۔جن میں موضع شہبازپورشرقی تاگلانی 25سو60متاثرین شامل ہیں۔جن کیلئے تقریبا65کروڑروپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ون ونڈوآپریشن کے تحت متاثرین کوایک ہی دن میں ایک ہی جگہ پرتمام پراسیس مکمل کرکے فوری ادائیگی کے چیکس جاری کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے متاثرین کراچی لاہورموٹروے سے کہا کہ وہ اپنے معاوضہ کے حصول کیلئے ان کے دفتررابطہ کریں۔