شہریوں کو میٹرو اسٹیشنز تک لانے کیلئے 11روٹس پرفیڈر بسیں چلیں گی

شہریوں کو میٹرو اسٹیشنز تک لانے کیلئے 11روٹس پرفیڈر بسیں چلیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) شہریوں کو میٹرو بس اسٹیشنز تک لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ملتان شہر کے 11 روٹس پر فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی طرف سے فیڈر بسوں کی پارکنگ کیلئے شہر کے 3 مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو چٹھی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
موصول ہو گئی ہے۔یہ بات سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملتان محمد فاروق ڈوگر نے فیڈر بسوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی کے ہمراہ شہر کے مختلف روٹس کا سروے کیا گیا اور شہریوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کا انتخاب کیا گیا ۔ اس بارے رپورٹ چند ماہ قبل متعلقہ ادارے کو ارسال کر دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو وہاڑی چوک، بی سی جی چوک اور چونگی نمبر 9 کے مقام پر فیڈر بسوں کو پارک کرنے کیلئے 32 کنال اراضی فراہم کرنے کیلئے چٹھی ارسال کر دی ۔گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاہور اور پاکستان میٹرو بس پراجیکٹس کے فیڈر روٹس پر نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد شہر کے مختلف روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں گی جس کیلئے خود کار کرایہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔