مظفرگڑھ،فلڈ پلان کی تیاری،حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت بروقت مکمل کرنیکا حکم

مظفرگڑھ،فلڈ پلان کی تیاری،حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت بروقت مکمل کرنیکا حکم

  

مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان )سیلاب سے مکمل بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی تیاری وقت سے پہلے مکمل کرلیں، حفاظتی بندوں کی تعمیرو مرمت کا کام بروقت مکمل کرلیا جائے یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، پاک فوج کے کرنل جہانزیب بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے اپنے فلڈ پلان تیار (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کریں ، ایکسین آبپاشی کو ہدایت کی کہ 31مئی تک حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو ہر صورت مکمل کیا جائے ، ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ دریاؤں میں قائم تجاوزات کو خاتمہ کیا جائے اور پانڈ ایریا کو فی الفور خالی کرایا جائے، کرنل جہانزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی بندوں کی تعمیرو مرمت کا کام سیلاب سے قبل مکمل کر لیا جائے ، سیلاب کے موقع پر کئے جانے والے کام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ،اجلاس میں ایکسین آبپاشی زاہد حسین نے بتایا کہ ضلع میں دریائے سند ھ اور دریائے چناب کے کناروں پر حفاظتی بندوں کی تعمیرو مرمت کے مختلف کام تیزی سے جاری ہیں،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ارشاد الحق، ڈی او صحت ڈاکٹر مشتاق رسول، ای ڈی او تعلیم شمشیر احمد، ٹی ایم اوز ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد انور، ای ڈی او زراعت میاں عابد حسین، ای ڈی او سی ڈی جام بقاء نے سیلاب سے متعلق اپنے اپنے پلان اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا،اجلاس میں ، اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے سی کوٹ ادو محمد اختر، ایوب شاہ ، ناظم بلوچ ، ضلعی محکموں کے افسران سمیت پاک فوج کے افسرن نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ شرح خواندگی 100فی صد بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو یقینی بنایاجائے، یہ بات انہوں نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ایم او آصف الرحمن نے بتایا کہ ماہ مارچ کے دوران ضلع کے2091سکولوں میں سے 2016سکولوں کو چیک کیا گیا، جس میں اساتذہ کی حاضری کی شرح 95فی صد نوٹ کی گئی ۔اجلاس میں ای ڈی او تعلیم شمشیر احمد ، ڈی او تعلیم مختیار حسین سمیت ضلع بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز تعلیم نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -