پرنس فلاح الدین عباسی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ‘ قرآن خوانی آج ہوگی

پرنس فلاح الدین عباسی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ‘ قرآن خوانی آج ...

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے اکلوتے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی ۔ جن کا تین یوم قبل لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

نمازجنازہ میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی، مرحوم کے ہم زلف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمد قریشی، ایم پی اے عدنان فرید، ایم پی اے ملک خالد وارن، ایم پی اے مخدوم شعیب اویسی، ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اورمرحوم کے کزن شہزادہ محمد عثمان خان عباسی، سابق ایم پی اے گزین خان عباسی، میاں فیض الرشید عباسی، اُمیدوار چیئرمین بلدیہ احمدپورشرقیہ شہزاد سہیل خان خاکوانی، مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے صدر رئیس طار ق مصطفی سعیدی، میاں ایاز الیاس، یحییٰ کلاچی، شفقت بھٹی سمیت ملک بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی نے نواب صلاح الدین عباسی سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہا رتعزیت کیا ہے ۔ اُدھر اوورسیز پاکستانیز جرنلسٹ فورم ضلع بہاولپور کے صدر شیخ عزیز الرحمان ، عمران شمس، آصف محمود چودھری، میاں عزیز الدین، اعجاز حسین مغل، جان محمد چوھان و دیگر نے فورم کے زیر اہتمام آج قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ تاہم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج 14اپریل کو امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی لاہور میں رہائش گاہ واقع ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر