ملتان آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار، زکریا ایکسپریس 2گھنٹے لیٹ، مسافروں کو دشواری کا سامنا

ملتان آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار، زکریا ایکسپریس 2گھنٹے لیٹ، ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق کراچی سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 2گھنٹے، راولپنڈی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی عوام ایکسپریس 30منٹ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام ایکسپریس 30منٹ اور کراچی سے پشاور جانیوالی خیبرمیل ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -