وزیر ریلوے کی ملتان آمد پر ریلوے یونینز اتحاد کا احتجاج کا اعلان

وزیر ریلوے کی ملتان آمد پر ریلوے یونینز اتحاد کا احتجاج کا اعلان

  

ملتان ( جنرل رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ملتان آمد پر احتجاج کا اعلان کرنیوالے ریل کی بحالی اور مزدور کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ریل کا مزدور مفاد پرستوں کو ایسا کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہاکہ ریل کی بحالی اور مزدور کی خوشحالی کیلئے وفاقی وزیر ریلوے کی کاوشوں کو خراج(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

تحسین پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں ریلوے اسٹیشنوں پر بجلی غائب، پنشن، تنخواہوں اور کئی سالوں ٹی اے کی ادائیگیاں سمیت پرموشنیں بھی رکی ہوئی تھیں، اسی طرح مال گاڑیاں نہ تھیں اور ٹرینوں کے خراب انجنوں کے ساتھ 3 تین گاڑیاں لگائی جارہی تھیں جس کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار رہتی تھیں مگر وفاقی وزیر ریلوے کے جاندار فیصلوں کی وجہ سے مال گاڑیوں اور ایکسپریس ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بہتر ہوا ہے۔ جبکہ پنشن، تنخواہیں اور ٹی اے بھی بروقت مل رہے ہیں۔ ڈویژنل صدر واثق خان، نائب صدر رانا محمد شریف، جنرل سیکرٹری سرفراز خان، آرگنائزر رانا عزیز اور رابطہ سیکرٹری عمیر خان بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -