سٹیل ملز کی غلط نجکاری سے ریاست کو نقصان پہنچانے پر 3ارکارن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 16مئی تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہو ر ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سٹیل ملز کی غلط نجکاری سے ریاست کو نقصان پہنچانے پر 3 ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کی درخواست پر سماعت 16 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ۔ فاضل عدالت میں کنور انتظارنے درخواست دائر کی تھی کہ 1968ء پاکستان نے روس کی مدد سے کراچی کے ساحل پر سٹیل ملز پر تنصیب شروع کی جو 1984ء میں مکمل ہوئی اس کی سالانہ استعداد پیداوار 11 لاکھ ٹن تھی اور سال 2004۔05 میں اس ملز نے 6 ارب کا منافع کمایا لیکن 21 اپریل 2005ء کو نجکاری کی وزیراعظم شوکت عزیز ،وزیر صنعت جہانگیر ترین ،وزیر نجکاری زاہد حامد اور انچارج نجکاری وزیر اویس لغاری پر مشتمل کابینہ کمیٹی نے سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیا اور 30 مارچ 2006ء کو محض 21 ارب 68کرو ڑ روپے میں نجکاری کر دی گئی ۔جبکہ اس عمل سے ریاست کو نقصان پہنچانے پر ممبران اسمبلی جہانگیر ترین،اویس لغاری اور زاہد حامد اس عہدے کے لئے نااہل ہیں اور انھیں نااہل قرار دیا جائے۔