دریائے سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی لاش پانچ روز بعدتلاش کرلی گئی

دریائے سندھ میں ڈوبنے والے شخص کی لاش پانچ روز بعدتلاش کرلی گئی

  

دائرہ دین پناہ(نمائندہ خصوصی )دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے تبلیغی کی لاش5 روز بعد تلاش کرلی گئی۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

مانسہرہ سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے ارکان کی تشکیل بیٹ لومڑ والا میں ہوئی ۔ تو فراغت میں تبلیغی دریائے سندھ کے چھوٹے پانی میں نہانے لگے تو مانسہرہ کے 35 سالہ احمدخان ساکن مانسہر ہ کو قریب لگے ایک بھنور نے اپنی طرف کھینچ لیا جس میں ڈوب کر وہ جاں بحق ہوگیا۔ پانچویں روزاسکی لاش دریا میں پانی کی سطح پر آگئی پولیس نے لاش نکلوا کر تبلیغی جماعت کے امیر کے سپرد کر دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -