گیس ری فلنگ سلنڈر پھٹ گیا،آگ سے 7افراد جھلس گے

گیس ری فلنگ سلنڈر پھٹ گیا،آگ سے 7افراد جھلس گے

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی) شہر کے معروف ترین بازار میں گیس فلنگ کے دوران لیکج کے باعث آگ لگنے سے زور دار دھماکہ سے سلنڈر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پھٹ گیا 7 افراد جھلس کر زخمی ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غاز ی خان کے معروف ترین بازار کے قریب اندھے والی پل پر واقعہ شیخ گیس سنٹر پر گیس کی فلنگ کے دوران لیکج کے باعث آگ لگنے سے زور دار دھماکہ سے سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے دکان پر موجود 7 افراد بری طرح جھلس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی بھرپور کاوشوں کے بعد آگ پر پا لیا جبکہ زخمیوں رفیع اللہ ولد عبداللہ ، محمد فہیم ولد عبدالمجید ، محمد ایلیا ولد گل محمد، رمضان ولد غلام اکبر ، محمد علی ولد غوث بخش ، فیروز احمد ولد بشیر احمد اور محمد اسحاق ولد مقبول احمد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے عبداللہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او ندیم الرحمن فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے۔ سات دکانداروں ندیم ، متین ، عبدالرزاق ، فہیم ، وسیم ، چاند اور فہد سلیمان کے خلاف استغاثہ دائر کر کے مقدمات درج کرنے کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں ، دریں اثناء واقعہ کے فوراً بعد کسی بھی کاروائی بچنے کیلئے تمام دکانداروں نے اپنی دکانوں کو بند کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر