قاتل کو سزائے موت، 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، 4ملزمان بری

قاتل کو سزائے موت، 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، 4ملزمان بری

میلسی (نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اخترحسین کلیارنے جرم ثابت ہونے پرایک ملزم کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا اور چارملزموں کو ناکافی شواہد کی بناء(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پربری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق بستی نوڑبہ کے رہائشی سلیمان عرف عبدالغفار کو خضر عباس ۔سعید شاہ عرشیدے شاہ ممتاز عرف نکا۔محمد الیاس ۔محمد محسن اورعمران نے 27مئی 2013کے روز ڈکیتی کی غرض سے روکامزاحمت پرپسٹل سے فائرکرکے سلیمان عرف عبدالغفارکوقتل کردیاپولیس تھانہ میراں پورنے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت پیش کیافاضل جج نے جرم ثابت ہونے پرممتاز عرف نکاکوسزائے موت ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنایاجبکہ ناکافی شواہد کی بناء پرخضرعباس ۔سعید شاہ رعرف شیدے شاہ محمد الیاس اورمحسن کوبری کردیااورایک مفرورملزم عمران کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر