معمولی جھگڑے میں بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا 10روز بعد نشتر میں دم توڑ گیا

معمولی جھگڑے میں بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا 10روز بعد نشتر میں دم توڑ گیا

چوک اعظم(سٹی رپورٹر) پانی کے تنازعہ پر بڑے بھائی کے ہاتھوں کسی کے وار سے زخمی ہونے والا محمد خان نشتر ہسپتال میں چل بسا،تفصیل (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کے مطابق دس روز قبل چک نمبر465/TDAمیں رقبے میں پانی لگانے کے تنازعہ میں دو سگے بھائیوں محمدخان اعوان اورمحمدناصر اعوان کے درمیان جھگڑا ہو ا ۔ ناصر نے محمدخان کو کسی کے وار کر کے شدید زخمی کردیا ۔ گزشتہ صبح زخمی ہونے والامحمدخان اعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایس ایچ اوتھانہ چوک اعظم سرفرازخان گاڈی پولیس کی نفری کے ہمراہ مقتول کے گھر پہنچا اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اورقاتل بھائی محمد ناصر کے خلاف مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر128/16بجرم302ت پ درج کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا

زخمی ہونیوالا

مزید : ملتان صفحہ آخر