آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافسٹمین فیڈریشن کے تحت ٹیکنیکل سٹاف کی مکمل ہڑتال ، کام ٹھپ

آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافسٹمین فیڈریشن کے تحت ٹیکنیکل سٹاف کی مکمل ہڑتال ، کام ...

ملتان( سپیشل رپورٹر) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملتان کے تحت ملتان کے تمام محکمہ جات انہار ۔ ہائی وے ، بلڈنگ ۔ آرکیٹیکچر۔ پبلک ہیلتھ ۔ زراعت اور جنگلات میں ٹیکنکل ملازمین ٹریسر ، مشین آپریٹرز۔ فیروپرنٹر ۔ سیگنیلرز۔ روڈ انسپکٹر ۔ ڈرافٹسمین ۔ سب انجینئرز ، ہیڈ ڈرافٹسمین۔ سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین اور چیف ڈرافٹسمین نے حکومت پنجاب کی جزوی اپ گریڈیشن کے خلاف(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالا بندی کی جس کی وجہ سے دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ جزوی اپ گریڈیشن کے خلاف ٹیکنیکل سٹاف کی یہ ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی ہے فیڈریشن کے عہد ید دران نے ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد بر قرار رکھیں۔ تاکہ تحریک کا دائرہ کار پورے پنجاب مین پھیلایا جائے حکومت نے اگر فوری طور پر ایک سے سولہ کے تمام ملازمین کو بلا امتیاز اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن نہ کیا تو دفاتر میں غیر معینہ مدتی ہڑتال کردی جائے گی اور پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ۔ فیڈریشن کے عہد یداران نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ٹیکنیکل ملازمین کے ہونے والے اجلاس میں تمام ٹیکنیکل سٹاف کی حامل ایسوسی ایشن نے متحد ہو کر اپ گریڈیشن کیلئے جدوجہدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راؤ مختار ،عبدالخالق گل ، ملک انور حسین ، ڈاکٹر احمد تاثیر ، رانا علی اصغر ، خورشید احمد ، اور کامران جاویدنے خطاب کیا بعد ازاں سینکڑوں ہرتالی ملازمین ابدالی روڈ پر آگئے اور پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اس دوران تمام ٹریفک رک گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر