مالی سال2015-16ء میپکو نے بجلی چوروں کو ساڑھے46کروڑ روپے جرمانہ کیا

مالی سال2015-16ء میپکو نے بجلی چوروں کو ساڑھے46کروڑ روپے جرمانہ کیا

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان الیکٹرک پا و ر کمپنی ( میپکو ) نے رواں مالی سال2015-16 ؁ء کے دورا ن 66ہزار965بجلی چوروں کو 46کروڑ 62لاکھ 70ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے اور اس میں سے 34کروڑ82لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی ہے ۔میپکو ریجن کے زیرانتظام 9آپریشن سرکلوں میں جولائی2015 ؁ء تافروری2016 ؁ء کے دوران 3308صارفین (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے خلاف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں دیں جبکہ 17فروری تا 31 مارچ2016 ؁ء کے دورانئے میں نئے آرڈی نینس کے تحت 376بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دی گئیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر فضل اللہ درانی کی ہدایات کی روشنی میں جولائی2015 ؁ء تافروری2016 ؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 3910بجلی چوروں کو 6کروڑ 49 لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور اس میں سے 4کروڑ92لاکھ10ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ۔ ڈی جی خان سرکل میں 15099بجلی چوروں کو8کروڑ 67 لاکھ 20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور اس میں سے7کروڑ11 لاکھ90 ہزار روپے کی رقم وصول کی گئی ۔ میپکو وہاڑی سرکل میں2943بجلی چوروں کوعائد کئے گئے6 کروڑ 94 لاکھ80ہزارروپے جرمانہ میں سے4 کروڑ12لاکھ 40ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ۔ میپکو بہاولپور سرکل میں 12263بجلی چوروں کو4کروڑ63لاکھ20ہزارروپے جرمانہ میں سے3کروڑ70 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم وصول کی گئی ۔ میپکوساہیوال سرکل میں 4600بجلی چوروں کو3کروڑ93لاکھ90ہزارروپے جرمانہ میں سے 2 کروڑ87لاکھ60 ہزار روپے کی رقم وصول کی گئی ۔ میپکورحیم یار خان سرکل میں10969بجلی چوروں کو5کروڑ29لاکھ40ہزارروپے جرمانہ میں سے 4کروڑ 2 لاکھ10ہزار روپے کی رقم وصول کی گئی ۔ میپکومظفرگڑھ سرکل میں 9292بجلی چوروں کو 5کروڑ22لاکھ روپے جرمانہ میں سے 3کروڑ74لاکھ50ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ۔بہاولنگر سرکل میں 4854بجلی چوروں کو2 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ میں سے 2کروڑ25لاکھ20ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی اورخانیوال سرکل میں 3035صارفین کو 2کروڑ63 لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد کیااور اس میں سے 2کروڑ5لاکھ30ہزارروپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -