کھینجو کی حدود میں پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار

کھینجو کی حدود میں پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ کھینجو کی حدود میں پولیس مقابلہ ‘ تین لاکھ روپے سر کی قیمت والا بین اضلاعی اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی اوباڑ و عبدالحق بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او کھینجو پولیس پارٹی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد بین اضلاعی اشتہاری ملزم گل بہار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی ایس پی نے بتایا کہ گل بہار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے اور حکومت سندھ نے اسکے سر کی قیمت 3لاکھ روپے مقر ر کی ہوئی ہے ۔
بین الاضلاعی اشتہاری