چنی گوٹھ کے چک میں ہندوؤں کی 5جھگیاں جل کر خاکستر،متاثرین کی وزیراعلی سے مالی امداد کی اپیل

چنی گوٹھ کے چک میں ہندوؤں کی 5جھگیاں جل کر خاکستر،متاثرین کی وزیراعلی سے مالی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنی گو ٹھ(نا مہ نگار)چک156این پی میں ہندؤوں کی جھگیوں کو آگ لگ گئی ،پانچ جھگیاں جل کر خا کسترتفصیل کے مطا بق چنی گو ٹھ کے علاقہ چک 156این پی میں مسلم لیگی رہنماء حسن(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
عسکری شیخ کے ڈیرے سے ملحقہ عرصہ دراز سے ہندو اپنی جھونپڑیاں بنا کر رہائش پزیر ہیں اور محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پا لتے ہیں ۔ گزشتہ دوپہر وہ محنت مزدوری پر گئے ہو ئے تھے کہ اچا نک ان کی جھو نپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ دیکھتے ہی دیکھتے پانچ جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہاں پر طارو رام،پورو رام،اجمل رام،مٹھو رام اور دیگر کی جھو نپڑیوں میں لگنے والی آگ نے تین پاؤ چا ندی کے زیورات، چا لیس ہزار روپے نقدی اور گھر میں مو جود ضروریات زندگی کا تمام سا مان جل کر خا کستر ہو گیا۔ انہوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پا یا۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔