ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،حکومت کیخلاف نعرے بازی

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی مظاہرے،ریلیاں،حکومت کیخلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی)ینگ ڈاکٹر کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔وائی ڈی اے ملتان نے وائی ڈی اے پنجاب کی کال پر گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا اور ڈسٹرکٹ جیل موڑ تک احتجاجی ریلی نکالی اور پھر روڈ بلاک کرکے بھی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
دھرنا دیا۔نشتر ہسپتال کے تمام آؤٹ ڈور وارڈز کو بند کردیا گیا۔وائی ڈی اے نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اعلان کے مطابق اضافہ،گریڈ18میں تعیناتی اور ون گریڈ پروموشن،ڈاکٹروں کے سروس سٹریکچر کا نفاذ تنخواہوں سے15فیصد کی کٹوتی کی واپسی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ جیسے مطالبات شامل تھے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، مظاہرین نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہسپتال چوک تک پیدل مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، احتجاجی مظاہرہ میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر انجم بلوچ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عتیق الرحمن ،سینئر وائس چئیرمین ڈاکٹر زوہیب ، چئیرمین ڈاکٹر مدثر المانی ، سینئر نائب صدر اول ڈاکٹر مہتاب شبیر ، سینئر نائب دوئم صدر ڈاکٹر عطا اللہ ، نائب صدر ڈاکٹر امین قیصرانی ، ڈاکٹر ارسلان ، ڈاکٹر میسم رضا انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ظہیر ، وائس چئیرمین ڈاکٹر سبحان ، وقاص صدیقی اور ڈاکٹر ثاقب کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی اس کے علاوہ نرسنگ ایسو سی ایشن ، پیرا میڈکز ، میڈیکل سٹوڈنٹس بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹروں کو 18سکیل پر تاحال پرموٹ نہیں کیا گیا ، جبکہ دوائیوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کو واپس لیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے مشین اور سٹی سکین مشینوں سمیت ڈاکٹرز کی جو کمی ہے اسے جلد از جلد پورا کیا جائے ۔
ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج