بسکٹ فیکٹری میں گیس کے اخراج سے 35 مزدور بے ہوش
ملتان(کرائم رپورٹر) بسکٹ فیکٹری میں گیس کے اخراج کے نتیجے میں 35افراد کی حالت غیر،اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے انہیں لاڑ میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا۔بتایاجا تا ہے کہ یونیورسل فوڈز بالمقابل گھی مل وہاڑی روڈ پر بسکٹ فیکٹری میں رات گئے گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں کام کرنے والے 35مزدور بے ہوش ہوگئے، جن میں بیشتر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
۔اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام متاثرین کو لائیق رفیق ہسپتال لاڑ منتقل کردیا گیا،جہاں ان کی حالت تسلی بخش تائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس کا اخراج فیکٹری میں رہتا ہے تاہم اس کا اثر زائل کرنے کے لیے ایگزاس فین استعمال ہوتا ہے جس کی خرابی کے باعث گیس جمع ہوگئی اور مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔