کسان اتحاد کاحکومت کیخلاف ٹی چوک میں لگایا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

کسان اتحاد کاحکومت کیخلاف ٹی چوک میں لگایا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

میا ں چنوں( نمائندہ پاکستان)کسانوں کاحکومت کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ دھرنا آٹھویں روز میں داخل،تاحال مطالبات پورے نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے حکومت کیخلاف ٹی چوک میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ دھرنا کو آٹھ روز ہوچکے ہیں،کسانوں کے رہنما میاں سجاد نازش،مہر شوکت سنپال و دیگر نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی،حکومت کے مظالم اب برداشت نہیں ہوں گے،بہت ہوگا نورا کشتی کھیل اب کسان اپنے مطالبات کے حق میں گھر وں سے نکل آئیں ہیں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

اور جب تک حق نہیں ملے گا،ہم گھروں کو واپس نہیں جائیں گے،واپڈ ا افسران کی بدمعاشیاں اب نہیں چلیں گی،لاکھوں روپے کے ناجائز بل بھیجنے بند نہ ہوئے تو واپڈا دفاتر کو تالے لگا دیں گے،واپڈ اکی نااہلی تو یہ ہے کہ وہ آخر ی تاریخوں میں بلوں کو تقسیم کرتے ہیں،کسانوں کی حمایت کیلئے پاکستان عوامی تحریک تحصیل میاں چنوں کے عہدیداران تحصیل میاں چنوں کے صدر میاں نور احمد سہو،سنیئر نائب صدر چوہدری محمد سرور،جنرل سیکرٹری رانا علی رضا،نائب صدر نعمت اللہ انصاری، سید وقاص ،ڈاکٹر احسان،مولانا حسن مکی،محمد عاطف،سہیل خان،فوجی محمد نواز،ملک سلامت علی،محمد شاہد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر