قتل کیس کا مجرم انجام کو پہنچ گیا،دوسرے کو آج پھانسی دی جائیگی

قتل کیس کا مجرم انجام کو پہنچ گیا،دوسرے کو آج پھانسی دی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان)کرائم رپورٹر) سگے بھائی کو جائیداد کے تنازع پر چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے مجرم کوبدھ کی صبح سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دے دی گئی،گزشتہ صبح 5بجے مجرم انوار الحق الد عبداللہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم نے 2000ء میں خانیوال کے تھانہ چھپ کلاں کے علاقہ میں اپنے سگے بھائی رزاق کو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
جائیداد کے تنازع پر چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،مجرم کے قریبی عزیزوں نے صلح کی کوششیں کیں تاہم ناکام رہے،پھانسی کے موقع پر جیل میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے،پھانسی دینے کے بعد مجرم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔علاوہ ازیں سنٹرل جیل ملتان میں آج صبح 5بجے قتل کے مجرم کو پھانسی دی جائے گی۔،واضح رہے کہ مجرم اللہ دتہ نے صدر شجاعباد کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے شوکت حسین کو قتل کردیا ،جس پر سیشن کورٹ نے نومبر1998ء کو مجرم اللہ دتہ کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا جس پر اس کے لواحقین اپیلوں میں گئے اور آخر کار تمام رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد 18سال بعد اسے آج پھانسی دی جائے گی۔گزشتہ روز اللہ دتہ کے لواحقین کی آخری ملاقات جیل میں کرادی گئی ہے۔