ملتان پولیس کی کارروائی،درجنوں اشتہاری ملزم اور سماج دشمن عناصر گرفتار،اسلحہ برآمد

ملتان پولیس کی کارروائی،درجنوں اشتہاری ملزم اور سماج دشمن عناصر ...

  

ملتان)کرائم رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں اشتہاری ملزم اور سماج دشمنوں کو گرفتار کرلیا۔09منشیات فروش،03 ناجائز اسلحہ رکھنے والے،14جواء کھیلنے والے،01پتنگ بازی کرنے والے،01بکری چور، اور38اشتہاری ملزمان سمیت 66ملزمان گرفتار۔188لیٹر شراب،1634گرام چرس80پتنگ 15گوٹے ڈور،02 بکریاں،03پ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سٹل30بور معہ 08 گولیاں برآمد۔پویس تھانہ شاہ شمس نے ملز بشیر کے قبضہ سے 08 بوتل شراب، ملزم رفیق کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب، ملزم محمد وسیم کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب، ملزم جمیل احمد کے قبضہ سے 110 گرام چرس، ملزم عمران کے قبضہ سے 1034 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم ساجد کے قبضہ سے 250 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم مظہر حسین کے قبضہ سے 225 گرام چرس، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم اسحاق کے قبضہ سے 115 گرام چرس، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عدیل کے قبضہ سے 115گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پویس تھانہ شاہ شمس نے ملزم کامران کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل معہ 03 گولیاں ،پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شہباز کے قبضہ سے 01 عدد ریوالور معہ 05 گولیاں ، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم رحمت اللہ کے قبضہ سے 01 عدد خنجر برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پویس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان زوار، اقبال ، طالب ، سبطین، آصف ، مجاہد، اکبر ، مرتضی کو وٹک رقم 5050/- روپے کے ساتھ بذریعہ تاش کھیلتے، پولیس تھانہ قادر پور ران نے ملزمان زین عباس، عمران، اعجاز، بشیر، بیلی، شفیق کو وٹک رقم 2400/- روپے کے ساتھ بذریعہ تاش جواء کھیلتے قابوکر کے مقدمات درج کر لیے۔پویس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم سجاد کو قابو کرنے کی کوشش کی جو 80پتنگ 15 گٹے ڈور کے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں415نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے144موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے26اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے08ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے ۔جبکہ15ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔اور اسکے علاوہ 15 ملزمان آئی جی پنجاب کی جاری کردہ لسٹ میں سے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -