فرضی داخلے، کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے پیف سکولوں سے ریکوری کا فیصلہ

فرضی داخلے، کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے پیف سکولوں سے ریکوری کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)فرضی داخلے ظاہر کرکے فراڈ سے سرکارکے کروڑوں روپے’’ ہضم‘‘ کرنے والے ملتان سمیت پنجاب بھر کے پیف سکولوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ فرضی داخلوں کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
نام پر پارٹنر سکولز حکومت کے کروڑوں روپے ’’ہضم‘‘ کر رہے ہیں‘پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرسکولز کو فی طالب علم ساڑھے 5سو روپے اور اس سے زائد رقم ادا کرتی ہے‘اس کا بعض فراڈیے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں‘فرضی داخلے ظاہر کر کے حکومت کے کروڑوں روپے ’’ہضم‘‘ کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالب علموں کے اندراج میں جعل سازی کے مرتکب پارٹنر سکولوں سے ریکوری کا فیصلہ کیا ہے‘ ا س حوالے سے مفت تعلیمی منصوبوں کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق جرمانے بھی کئے جائیں گے تاکہ شفافیت کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رہے اور حقیقی طور پرمستحق طالب علموں کو مفت تعلیم کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔یہ فیصلہ ایم ڈی پیف طارق محمود کی زیر صدارت لاہور میں پروگرام ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یتیم طالب علموں کے خونی رشتہ دار کو پیف ریکارڈ میں سر پرست بنانے کو پالیسی گائیڈ لائنز کا حصہ بنایا جائے۔ ایم ڈی پیف نے ہدایت کی کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالب علموں کی تصاویر کا اپ لوڈ کر نا لازم ہے۔ ایک ماہ بعدپیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے ڈیٹا میں بغیر تصاویر کے طالب علم جعلی تصور ہوں گے۔ اس ضمن میں تصاویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے ضروری ڈیٹا کو بھی اپ ٹوڈیٹ کر لیا جائے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سٹوڈنٹ ڈیٹا کی کاؤنٹر چیکنگ کے لیے نادرا ریکارڈ سے بھی مدد حاصل کی جائے‘اجلاس نے پارٹنر سکولوں کو مفت نصابی کتب کی فراہمی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس نے اس بات کو سراہا کہ پارٹنر سکولوں نے2016کے پیک امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طارق محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سکولوں کی سیکورٹی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری شدہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ پبلک سروس ڈیلیوری کا معیار بہترین رکھا جائے۔